جھل مگسی میں دوران ڈکیتی دو طرفہ فائرنگ سے ڈاکو اور نوجوان قتل، سبی میں 7 افراد زخمی

جھل مگسی، سبی (انتخاب نیوز) لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ شب کی آخری حصہ میں لیویز تھانہ باریجہ کی حدود گِڑ روڈ پر ڈاکو نے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں علی حسن مری جاں بحق، جبکہ غلام عمر مگسی ہلاک بتایا گیا کہ علی حسن مری اپنے گھر جھل مگسی آرہا تھا۔راستہ گڑِ روڈ پر ڈاک نے موٹر سایکل چھننے کی کوشش کی دو طرفہ فارنگ سے ڈاکو غلام عمر مگسی بھی ہلاک ہوا۔ علاوہ ازیں سبی میں ٹرک الٹنے سے 7افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو سبی کے علاقے حاجی شہر میں ٹرک الٹنے سے 7افراد سفیل احمد، حاجی خان، شکیل احمد و،حضور بخش،عبدالمنان، محمد اکرم، حاجی خان شدید زخمی ہوگئے۔ لیویز نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا مزید کارروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں