اربوں روپے کی منی لانڈرنگ، کسٹم، ایف بی آر نے ایف آئی اے سے مدد مانگ لی
اسلام آباد (انتخاب نیوز) اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا معاملہ،ڈائریکٹوریٹ آف کسٹم ایف بی آر نے ایف آئی اے سے مدد مانگ لی۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر کسٹم پشاور نے ایف آئی اے کے تمام زونل ڈائریکٹرز کو مراسلہ لکھ دیا۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر پشاور نے 17 افراد کی فہرست ایف آئی اے کو فراہم کر دی۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے بتائے کہ ان افراد کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ کے مقدمات درج ہیں؟۔ مراسلہ کے مطابق اگر مقدمات درج ہیں تو انکی تحقیقات کے حوالے سے آگاہ کریں،اگر تحقیقات مکمل ہیں تو متعلقہ عدالت کے فیصلے کی کاپی فراہم کی جائے۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق تاحال ایف آئی اے نے ایف بی آر کو ڈیٹا فراہم نہیں کیا۔
Load/Hide Comments


