پاکستان کے ساتھ کھلواڑ بند کیا جائے ورنہ حالات کسی کے قابو میں نہیں رہیں گے، شاہ محمود قریشی
اسلام آباد(انتخاب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی بغیر وارنٹ گرفتاری جمہوریت اور قانون کی بالادستی پر زوردار طمانچہ ہے۔شاہ محمود قریشی نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ فواد چو ہدری کا کیا قصور ہے؟ کس جرم کے تحت اٹھایا گیا؟۔انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی بغیر وارنٹ گرفتاری جمہوریت اور قانون کی بالادستی پر زوردار طمانچہ ہے، پاکستان کے ساتھ کھلواڑ بند کیا جائے ورنہ حالات کسی کے قابو میں نہیں رہیں گے۔
Load/Hide Comments


