طالبہ پر تشدد کا معاملہ، ڈی سی لاہور نے سکول رجسٹریشن معطل کر دی

xلاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارلحکومت لاہور کے پوش علاقے میں واقع نجی سکول میں 4طالبات کا ساتھی طالبہ پر تشدد کے معاملے میں ڈپٹی کمشنر ڈی لاہور انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر فریقین کے دلائل سنے ، جس کے بعد ڈی سی لاہور نے سکول کی رجسٹریشن اگلی سماعت تک معطل کر دی ۔ڈی سی لاہور نے اگلی سماعت تک سکول کی رجسٹریشن معطل کر دی ہے ، جبکہ سکول کے امور دیکھنے کیلئے سی ای ایجو کیشن کو ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق سکول انتظامیہ اور والدین کو اگلی سماعت پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ، واضح رہے کہ کچھ روز قبل نجی سکول میں طالبات کی جانب سے ساتھی طالبہ پر تشدد کی ویڈیو سامنے آئی تھی اور پھر ان طالبات کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا، ڈپٹی ڈی ای اوز کی جانب سے تشکیل دی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ سکول میں نظم و ضبط کا فقدان ہے جبکہ جہاں طالبہ پر تشدد کیا گیا اس حصے میں کیمرے بھی نہیں لگے ۔رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا تھا کہ طالبات آپس میں دوست تھیں اور لڑائی کی وجہ متاثرہ لڑکی کی جانب سے پارٹی کی ویڈیو دوسری لڑکیوں کے والدین کو بھیجنے پر ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں