فاروق آکا خیل کے قتل میں ملوث سیکورٹی اہلکاروں کو گرفتار کیا جائے، پشتونخوا میپ

ژوب : پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع ژوب کے جاری کردہ بیان میں سمبازہ شنباژی کے مقام پر ایف سی کی فائرنگ سے فاروق آکا خیل کے قتل کے واقعہ پر انتہائی دکھ وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث اہلکاروں کی گرفتاری اور انکے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز فاروق آکا خیل کو ایف سی کے اہلکاروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا جس کے باعث نہ صرف اہل علاقہ بلکہ تاجروں، مزدوں میں بھی سخت غم وغصہ پیدا ہوا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف سی کی جانب سے غریب عوام، تاجروں، مزدوروں کو تنگ کرنا قابل افسوس ہے گھر کی کفالت کرنے اور اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے محنت مزدوری کرنے اور جائز کاروبار، تجارت پر ان کا قتل عام کرنا ناقابل معافی جرم اور پشتون دشمنی پر مبنی اقدام ہے۔ بیان میں فاروق آکا خیل کے اہلخانہ سے دلی تعزیت رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی غم کی اس گڑی میں ان کے ساتھ برابر کی شریک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں