محسن نقوی کا ایک اور بڑا فیصلہ ،وزیراعلیٰ کے زیر استعمال 4 دفاتر بند کرنے کا اعلان

لاہور(انتخاب نیوز)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایک اور بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے زیر استعمال 4 دفاتر کو بند کرنے کا اعلان کر دیا۔نگران وزیراعلی پنجاب 90 شاہراہ قائداعظم، سول سیکرٹریٹ، پنجاب اسمبلی اور ارفع کریم ٹیکنالوجی پارک میں قائم وزیراعلیٰ کے لئے مختص دفاتر استعمال نہیں کریں گے، یہ دفاتر آئندہ کے لئے بند کئے جا رہے ہیں، ان چاروں دفاتر کے سٹاف کو دیگر سرکاری امور کی انجام دہی پر مامور کیا جائے گا، کسی دفاتر کے سرکاری ملازم کو ملازمت سے نہیں نکالا جائے گا۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وزیراعلی کے لئے 4 دفاتر قائم کرنا قومی وسائل کے ضیاع کے مترادف ہے، پاکستان جیسا ملک ایسی شاہ خرچیوں کا متحمل نہیں ہو سکتا، ہم نے سرکاری اخراجات کو کنٹرول کرنا ہے اور بچت کرنی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں