پاکستانی عورت ملک میں مغربی کلچر نہیں، اسلام کی پاکیزہ تہذیب چاہتی ہے، مو لا نا عبد الحق ہاشمی

کوئٹہ جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ پاکستانی عورت ملک میں مغربی کلچر نہیں، اسلام کی پاکیزہ تہذیب چاہتی ہے تاکہ ملک کو اس کی اساس اور نظریے کے مطابق اسلام کا گہوارہ بنایا جاسکے۔ نا م نہاد مہذب مغربی دنیا میں عورت کو آمدن کا ذریعہ بنالیا گیاہے۔ ملک میں خواتین کا استحصال ہورہاہے۔ بوڑھے ماں باپ کو اولڈ ہومز میں چھوڑآتے ہیں جبکہ اسلام ماں کو اتنا اعلیٰ و ارفع مقام بخشاہے کہ اسے قدموں میں جنت رکھ دی ہے۔ جماعت اسلامی عورت کے بارے میں جاہلانہ رسوم و رواج کے خاتمہ اور انہیں وراثت میں حق دلانے کی جدوجہد کر رہی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہر ضلع میں بچیوں کے لیے یونیورسٹی بنے اور ان کے لیے کھیلوں کا باپردہ انتظام ہوتاکہ وہ بھی ڈاکٹراور انجینئرز بنیں۔ مہنگائی بدعنوانی نے جتنے مرد وں کو پریشان کیا اس کے اثرات خواتین پر بھی براہ راست پڑ رہی ہے جس کی وجہ سے خاندان معاشرتی نظام بھی متاثر ہورہاہے۔ انہو ں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام صوبوں میں خواتین کے لیے علیحدہ یونیورسٹیاں قائم کی جائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں