نصیر آبادانتظامیہ کی کارروائی،ریلوے ٹریک پر نصب کی گئی آئی ای ڈی برآمد کر کے ناکام بنا دی

کوئٹہ: ضلع نصیر آباد میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ۔سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق جمعرات کو سیکورٹی فورسز نے نصیر آباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں ریلوے ٹریک پر نصب کی گئی آئی ای ڈی برآمد کر کے ناکام بنا دی ۔ذرائع کے مطابق بم ٹرین کو نشانہ بنانے کے لئے نصب کیا گیا تھا جسے ناکارہ بنا کر علاقے کو جانی و مالی نقصان سے پچا لیا گیا ۔ واضح رہے کہ چند رو ز قبل بولان کے علاقے پنیر میں جعفر ایکسپریس ٹرین کو بم دھماکے سے اڑا دیا گیا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں