حکمران سویڈن کی معافی تک توہین قرآن پر سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرےں،جمعیت نظریاتی

کوئٹہ (این این آئی ) جمعیت علماءاسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی امیر مولاناخلیل احمد مخلص مرکزی سینئر نائب امیر مولانا عبدالقادر لونی مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین نے سویڈن اور ہالینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف پورے ملک میں جمعہ کو یوم احتجاج منائیں تمام آئمہ وخطباء قرآن کی بے حرمتی کرنے پر سویڈن اور ہالینڈ کے خلاف قرارداد لائیں اور احتجاج ریکارڈ کرائیں خطبات میں پیغام دیا جائے کہ مسلمان شعائر اللہ کی توہین کھبی برداشت نہیں کر سکتے ہیں اور حکمران سویڈن کی معافی تک توہین قرآن پر سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرےں۔ اور حکمران سویڈن کے سفیروں کو ملک بدر کیا جائے اور عالمی سطح پر آو آئی سی بھی آواز اٹھائے سویڈن کے واقعے سے دو ارب مسلمانوں کے دل آزاری ہوئی انہوں نے کہا کہ کفری قوتیں اسلام اور شعائراللہ کی توہین سے عالم اسلام کی غیرت کو جھنجھوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں اسلامو فوبیا مسلسل مذہبی شعائراللہ کی توہین کی جسارت کرنے سے مسلمانوں کی جذبات کو بھڑکا رہے ہیں اسلامو فوبیا نے اسلام دشمنی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی انہوں نے کہا کہ شعائراللہ کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر قانون سازی کیا جائے اور مرتکب توہین کو سزائے موت کا اعلان کیا جائے اسلام کسی مقدس کتاب کو جلانے کی اجازت نہیں دے سکتے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنا انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ یہ آزادی رائے نہیں بلکہ سرعام اسلام دشمنی ہے۔ آج حضرت محمد ﷺ اور قرآن کے بے حرمتی کے خلاف آواز نہیں اٹھایا تو روز قیامت ہم کس منہ سے اللہ کی معافی اور حضرت محمد ﷺ کی شفاعت کے طلبگار بنیں گے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں