انٹربینک میں ڈالر بے قابو، مزید مہنگا ہوکر 262روپے کا ہوگیا

کراچی(انتخاب نیوز)انٹربینک میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے اور روپے کے مقابلے کی ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، جمعہ کے روز انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں ایک روپے 57 پیسے اضافہ ہوا جس سے ڈالر 257روپے کا ہوگیا،کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ایک امریکی ڈالر مجموعی طور پر 6روپے 67پیسے مہنگا ہوکر 262 روپے تک جا پہنچا ہے،گزشتہ 2 دنوں میں انٹربینک میں ڈالر 31روپے سے زیادہ مہنگا ہوچکا ہے اور پاکستان کے قرضوں میں 3950ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا ہے،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر8 روپے مہنگا ہوکر 265 روپے میں ٹریڈ ہورہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں