راولپنڈی میں انوکھی واردات، ڈاکو5000 مرغیاں لے کر فرار ہو گئے

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی میں ڈاکو 5000 مرغیاں لے کر فرار ہو گئے۔12 نقاب پوش ڈاکوؤں نے پولٹری فارم پر آکر سب کو واش روم میں بند کر دیا اور مرغیاں لے کر فرار ہو گئے۔ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں ڈکیتی کی انتہائی انوکھی واردات پیش آئی ہے جہاں پر پولٹری فارم پر ڈاکو 5000 مرغیاں لے کر فرار ہو گئے۔پولٹری مالک نے تھانہ جاتلی کے علاقے ٹبی سیداں میں ڈکیتی کی واردات کے بعد پولیس میں شکایت درج کروائی۔پولٹری فارم کے مالک کے مطابق ڈاکو 3 شہزور ویگنوں ، 2 موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر آئے اور پولٹری فارم سے پانچ ہزار مرغیاں لے کر فرار ہو گئے۔پولیس کو دیئے گئے بیان کے مطابق ڈکیتی کرنے والے نقاب پوش ڈاکوؤں کی تعداد بارہ تھی جنہوں نے پولٹری فارم پر آکر سب کو واش روم میں بند کر دیا اور مرغیاں لے کر فرار ہو گئے۔(جاری ہے)پولٹری فارم ملک کی جانب سے شکایت کے اندراج کے بعد پولیس نے کاروائی کا آغاز کردیا۔تاحال ملزمان نہیں پکڑے جا سکے۔گذشتہ ہفتے بھی واہ کینٹ کے علاقے اور تھانہ صدر کی حدود میں ڈکیتی کی ایک انتہائی انوکھی واردات ہوئی جس میں ایک مسلح لڑکی دکاندار کو لوٹ کر اپنے ساتھی کے ساتھ فرار ہو گئی۔ پولیس کے مطابق مسلح لڑکی ایک لڑکے کے ساتھ خریداری کے بہانے دکان میں داخل ہوئی اور پستول دکھا کر دکان دار کو لوٹ لیا۔لڑکی نے دکان دار سے موبائل فون، بسکٹ، دودھ،7ہزار روپے نقد لوٹ لیے اور ساتھی ڈاکو کے ساتھ موٹرسائیکل پر فرار ہو گئی۔ڈکیتی کا واقعہ واہ ماڈل ٹائون میں پیش آیا۔ تھانہ صدر واہ کینٹ پولیس نے ڈکیتی کے واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں