صوابی، پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملہ، ایک پولیس اہلکار زخمی
صوابی (انتخاب نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں دستی بم حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ یارحسین پولیس اسٹیشن پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے دستی بم حملہ کیا ہے۔حکام نے دستی بم حملے میں زخمی پولیس اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا جبکہ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
Load/Hide Comments


