سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانا بے امنی پیدا کرنے کی سازش ہے، عوام فورسز کیساتھ ہیں، قدوس بزنجو

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے قلات کے علاقے مغل زئی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ سے پولیس اہلکار کے جاں بحق اور ایڈیشنل ایس ایچ او کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسو س کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا کر بدامنی پیدا کرنے کی سازش کی جا رہی ہے تاہم دشمن کے ناپاک عزائم کو عوام کی حمایت اور سیکیورٹی فورسز کی کاوشوں سے ناکام بنادیا جائے گا بلوچستان کے عوام اپنی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں وزیراعلیٰ نے اہلکار کے خاندان سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لیے صبر جمیل اور زخمی پولیس افسر کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں