ڈیرہ غازی خان میں پولیس اہلکاروں سے مقابلے میں 2 مشتبہ افراد ہلاک، دو فرار
لاہور (انتخاب نیوز) ڈیرہ غازی خان کے علاقے جھنگی میں سی ٹی ڈی اہلکاروں اور مشتبہ افراد کے درمیان مقابلہ ہوا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق مقابلے میں 2 مشتبہ افراد ہلاک اور دو فرار ہوگئے، مشتبہ افراد پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کرنا چاہتے تھے، سی ٹی ڈی نے موقع پر پہنچ کر پکڑنے کی کوشش کی تو سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ میں 2 مشتبہ افراد ہلاک ہوئے، ہلاک مشتبہ افراد لاہور، اسلام آباد ، راولپنڈی اور کے پی میں تخریبی کارروائیاں کرچکے ہیں۔ ملزمان سے کلاشنکوف، پستول کی 50 گولیاں، 2دستی بم اور باوردی مواد برآمد ہوا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق فرار مشتبہ افراد کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔
Load/Hide Comments


