ایران نے فوجی تنصیب پر ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے شہر اصفہان کی ملٹری سائٹ پر کیے گئے ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا گیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں بتایا کہ ڈرون حملے ناکام بنائے گئے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی، ایرنا کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے ان میں سے ایک ڈرون کو فضائی دفاع نے نشانہ بنایا جبکہ باقی دو دفاعی جال میں پھنس گئے اور دھماکے سے اڑ گئے۔وزارت دفاع نے حملے کا شبہ فی الحال کسی پر ظاہر نہیں کیا۔وزارت نے مزید کہا کہ حملے سے ہماری تنصیبات اور مشن پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے جبکہ ایسے اندھے اقدامات سے ملک کی ترقی کے تسلسل پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں