وزیراعلیٰ بلوچستان، عبدالقدوس بزنجو نے بیلہ میں مسافر کوچ حادثے کی رپورٹ طلب کرلی
کوئٹہ(انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بیلہ میں مسافر کوچ حادثے کی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کمشنر قلات کوحادثہ کی وجوہات کا جائزہ لیکر 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹریفک حادثات میں اضافہ اور قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی تشویشناک ہے حادثات کی روک تھام کے لئے موثر لائحہ عمل مرتب کرنا ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپور ٹ،کمشنر قلات،ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ہائی وے پولیس حادثات کی روک تھام کے لئے اقدامات کو یقینی بنائیں قومی شاہراہوں پر مسافر کوچوں کی اوورسپیڈنک اور ٹریفک قوانین کی پامالی کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ مسافروں کو ٹرانسپورٹرز اور غیر زمہ دار ڈرائیوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتاقومی شاہراہوں پر ٹریفک قوانین کے موثر نفاذ کو یقینی بنا کر حادثات پر قابو پایا جاسکتا ہے تیز رفتاری کے مرتکب ڈرائیوروں اور ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو سزا اور جرمانے کئے جائیں۔


