تانڈہ ڈیم سے مزید 13 لاشیں نکال لی گئیں، تعداد 30 ہوگئی، محکمہ آبپاشی کے ایکسیئن پر مقدمہ درج

کوہاٹ (انتخاب نیوز) کوہاٹ کے تانڈہ ڈیم میں ڈوبنے والے مزید 13 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔ واقعے میں جاں بحق ہونے والے 7 بچوں کی تدفین کردی گئی ہے جبکہ کشتی بان، محکمہ ایریگیشن کے ایکسی این کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کا واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زیر علاج بچوں کو طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں