پشاور خودکش دھماکہ، ہلاکتیں 47 ہوگئیں، متعدد افراد ملبے تلے دبے ہونیکا خدشہ، ٹی ٹی پی نے ذمے داری قبول کرلی

پشاور (انتخاب نیوز) پولیس لائنز کی مسجد میں نماز ظہر کے دوران خودکش دھماکے میں امام مسجد اور پولیس اہلکاروں سمیت شہید ہونے والوں کی تعداد 47 ہوگئی جب کہ 140 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ 15 سے زائد کی حالت تشویشناک ہے، دھماکے سے مسجد کی دومنزلہ عمارت کر گئی، سکیورٹی حکام کے مطابق حملہ آور نمازیوں کی پہلی صف میں موجود تھا، مسجد کے ملبے تلے سے تین افراد کو نکال لیا گیا،اب بھی متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے، ملبے تلے دبے افراد کو خوراک فراہم کردی گئی۔ بھاری مشینری سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ کالعدم ٹی ٹی پی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال نے دھماکے میں شہید اور زخمی افراد کی فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق دھماکے میں 47 افراد شہید ہوئے، 140 سے زائد زخمی ہوئے۔ شہداء میں 5 سب انسپکٹرز، مسجد کے پیش امام صاحبزادہ نور الامین، ایک خاتون اور دیگر افراد شامل ہیں۔ خاتون مسجد سے متصل پولیس کوارٹر میں رہاش پذیر تھی۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تین جاں بحق افراد کی شناخت ابھی نہیں ہوسکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں