پشاور خودکش دھماکہ قابل مذمت ہے، عوام نے تخریب کاری کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، قدوس بزنجو

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پولیس لائن پشاور میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک مذمتی بیان میں وزیر اعلی نے کہا کہ ملک کی سلامتی کے اداروں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، تخریب کاروں نے ایک بار پھر پھولوں کے شہر کو اپنا نشانہ بنایا ہے لیکن پشاور کے غیور عوام نے ہمیشہ دشمنوں کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملایا ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ تخریب کاری کی لہر نے سب سے ذیادہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کو متاثر کیا ہے اور دونوں صوبوں کے عوام نے تخریب کاری کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کبھی بھی عوام اور سیکیورٹی ادارے تخریب کاروں سے مرعوب نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے سکیورٹی اداروں اور شہدا کی قربانیوں پر فخر ہے جنہوں نے ہمیشہ ملک کی سلامتی اور استحکام کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیئے ہیں وزیراعلی نے شہدا کے لواحقین سے ہمدردی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں