ٹی بی مریضوں کیلئے ادویات و طبی آلات سے آسانی پیداہوگی،ڈاکٹر آصف شاہوانی

کوئٹہ:ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان کے مینیجر ڈاکٹر آصف شاہوانی نے کہا ہے کہ ٹی بی کی تشخیص کے حوالے سے گلوبل فنڈ کے تعاون سے مریضوں کے لئے ادویات سمیت دیگر طبی آلات سے آسانی پیدا ہوئی ہے،گزشتہ سال ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان نے 13004 ٹی بی کیسز کی تشخیص کی ہے جو کہ پچھلے سالوں سے سب سے زیادہ ہے یہ تشخیص گلوبل فنڈ کی مدد کے بغیر ممکن نہیں تھی۔یہ بات انہوں نے گلوبل فنڈ کے سربراہ ازسکن گوایا کی سربراہی میں فاطمہ جناح انسٹی ٹیو ٹ آف چیسٹ ڈیزیز کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سی ای او فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر شیرین خان، ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر طاہرہ کمال بلوچ، پروجیکٹ مینیجر ٹی بی کنٹرول پروگرام ڈاکٹر عرفان رئیسانی، ڈپٹی مینیجر ٹیکنیکل ڈاکٹر ابابگر بلوچ، ڈپٹی مینیجر ڈاکٹر شیر افگن رئیسانی، سینئر پروگرام آفیسر ڈاکٹر حضرت بلال خان، سینئر پروگرام آفیسر ڈاکٹر بہاول چلگری، ایڈمن آفیسر میر وائس رئیسانی، صوبائی کوآرڈینیٹر ڈی آئی ایچ ٹو ظہیر رند سمیت دیگر بھی شریک تھے۔ وفد نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا

اپنا تبصرہ بھیجیں