ویرات کوہلی اپنی بیوی انوشکا شرما کو طلاق دیں، بھارتی رہنما کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما نے بھارتی کرکٹ کے تینوں فارمیٹس کے کپتان اور دنیا بھر میں مشہور و معروف کرکتر ویرات کوہلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کو طلاق دے دیں۔ ویرات کوہلی کی بیوی ایک مشہور اداکارہ کے ساتھ ساتھ ایک اب اپنی ایک فلم پروڈکشن بھی رکھتی ہے اور حالیہ دنوں انشوکا شرما کی پروڈکشن میں بنے والی ویب سیریز پتال لوک کئی افراد کی تنقید کی زد میں ہے۔ اس ویب سیریز کو ایک حلقے کی طرف سے پزیرائی مل رہی ہے جبکہ کچھ حلقوں کی جانب سے اسے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس ویب سیریز میں خواجہ سرا کا کردار ہے جس پر گورکھ کمیونٹی نے اعتراضات اٹھائے ہیں جبکہ دوسری جانب مسلمان فیملی کو بیف کھاتے ہوئے بھی دیکھایا گیا ہے جس پر کچھ حلقوں کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں بی جے پی کے ایم ایل اے نند کشور گجر نے ویرات کوہلی سے مطالبہ کیا ہہے کہ وہ اداکارہ انوشکا شرما کو طلاق دے دیں کیونکہ ویرات کوہلی ملک کی نمائندگی کرتے ہیں جبکہ انشوکا شرما دیش بھگت ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں