لورالائی میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کی ذمے دار ضلعی انتظامیہ اور پولیس ہے، نصر اللہ زیرے
لورالائی (انتخاب نیوز) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع لورالائی کے زیر اہتمام لورالائی شہر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر نااہل اور نالائق صوبائی اور ضلعی، پولیس انتظامیہ، شہر میں موبائل اور موٹرسائیکل کو دن دھاڑے چرانا،شہر میں منشیات کی سرعام کاروبار اور صدر تھانے میں انتظامیہ کی بلیک میلنگ واپڈا ناروا اور ناجائز لوڈشیڈنگ، وولٹیج کمی وبیشی، نادرا دفتر میں پشتون عوام کی تضحیک اور ناروا سلوک کے خلاف ایک عظیم الشان ریلی اور جلسہ عام صوبائی صدر MPA نصر اللہ خان زیرے کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں متعدد قراردادیں منظور ہوئی۔آج کا یہ احتجاجی جلسہ ملک میں خصوصا ہمارے ضلع میں اشیاء خوردونوش کا سامان انتہاء گرانی پر حکومت کی عدم کنٹرول کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ذخیرہ اندوزوں اور گران فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔آج کا یہ احتجاجی جلسہ ضلع لورالائی میں امن و امان کی صورتحال انتہاء خراب اور مخدوش ہے دن دھاڑے موبائل اور موٹرسائیکل چرانا، دکانوں اور گھروں میں ڈاکے ڈالنا اور عوام کے سرومال کی عدم تحفظ پر نااہل اور نالائق صوبائی اور ضلعی اور پولیس انتظامیہ کی خاموشی ڈاکہ زونوں اور ڈاکوؤں کی حمایت اور حوصلہ افزائی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ نااہل اور نالائقی ضلعی اور پولیس انتظامیہ کے فوری کارروائی کی جائے۔ یہ احتجاجی جلسہ ضلع لورالائی اور شہر میں واپڈا عملے کو انتہاء ظالمانہ آور ناروا رویہ ناجائز لوڈشیڈنگ اور شہر کے مختلف فیڈروں گی غلط تقسیم اور پورے علاقے کو اندھیرے میں رکھنا اور رورل اور کھچ عمقزئی لائنوں میں پچھلے 15سالوں سے بجلی کی تاروں کی چوری اور کھمبوں کا نکالنا واپڈا انتظامیہ کی نااہلی اور حوصلہ افزائی اور واپڈا ڈاکو اتحاد کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ رورل اور کھچ عمقزء فیڈروں گی صورتحال کو درست کیا جائے۔ یہ احتجاجی جلسہ واپڈا انتظامیہ رشوت خوری کرپشن ناجائز بلنگ اور بلیک میلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور واپڈا کے لوکل انتظامیہ انتہائی بیشرمی اور بے عزتی سے عوام لوٹنے کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کر تے ہیں کہ لوکل انتظامیہ کو یہاں سے ٹرانسفر کیا جائے۔شہر بھر میں منشیات فروشی کی سرعام کاروبار اور شہر کے ھر چوراہے پر فروختگی پولیس انتظامیہ کی نااہلی ہے اور پولیس انتظامیہ اس صورتحال کی کسی قسم کا نوٹس نہ لینے کی مذمت کی چونکہ صدر تھانے کے عملے رشوت خوری کرپشن اور بلیک میلنگ میں مبتلا ہیں مطالبہ کیا کہ تھانہ عملے کے خلاف کارروائی کی جائے۔یہ جلسہ عام لورالائی میں نادرا حکام کی عوام سے منفی روئے اور رشوت خوری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں شناختی کارڈ بنانے کا ایک قانون اور ہمارے ضلع میں الگ قانون کا نوٹس لیا جاے۔اور شہر میں ایک اور دفتر کھولا جائے تاکہ عوام کو سہولت مہیا ہو سکے ضلع لورالائی میں محکمہ صحت، محکمہ تعلیم اور محکمہ زراعت کی ناقص کارکردگی اور غیر حاضر عملے کا نوٹس لیا جاے نوکریوں کی خرید و فروخت کا ریکارڈ توڑ رویہ اور محکمہ زراعت میں امدادی سیڈ کی غلط تقسیم کا نوٹس لیا جاے اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے،یہ احتجاجی جلسہ ضلع لورالائی میں ترقیاتی منصوبوں کے نام پر کرپشن اور کمیشن کا بازار گرم کرنا ہے جس میں نااہل اور نالائق صوبائی حکومت کے جعلی ڈگری ہولڈر MPA اورافسروں کی ملی بھگت قرار دے دیا گیا اور مطالبہ کیا کہ ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے یہ جلسہ عام ضلع لورالائی میں تخریب کاری کے واقعہ میں جاں بحق اسرار اتمانخیل کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تخریب کاروں کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ یہ احتجاجی جلسہ کراچی جیل میں گزشتہ دو سال سے غیرقانونی اور غیر آئینی قید میں رکھے علی وزیر عدم رہائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایک ملک میں دو قوانین ناقابل قبول ہے جبکہ اس کے برعکس 444 افراد کے قتل عام میں ملوث بدنام زمانہ راوانوار کی رہائی کو انتہائی افسوسناک قرار دے کر مذمت کی اور علی وزیر کی فوری طور پر رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔۔اور راو انوار کو فورا پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔تاکہ قانون کی بالادستی ثابت ہو سکے (11) یہ احتجاجی جلسہ عثمان شہید کی غیر جانبدارانہ جوڈیشل کمیشن جسٹسں قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔


