افغانی ہر جگہ پھر رہے، اپنے شہریوں کو شناختی کارڈ چیک کئے بغیر نہیں چھوڑا جاتا، نورعالم خان

اسلام آباد (انتخاب نیوز) چیئرمین پارلیمانی پبلک اکانٹس کمیٹی نور عالم خان نے کہا کہ اپنے شہریوں کے شناختی کارڈ چیک کئے بغیر نہیں چھوڑا جاتا،افغانی تو ہر جگہ پھر رہے ہیں پاکستانیوں کو روکا جاتا ہے ، وہ قومی اسمبلی میں حکومت پر برس پڑے ۔ اجلاس منگل کو اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں ہوا۔نورعالم خان نے کہا کہ میرے سو لوگ شہید ہوئے ،ہمیں موقع نہیں دیا جاتا یہاں سب لوگ گپ شپ لگا رہے ہیں جب تک پنجاب میں کوئی بندہ نہیں مرے گا یہ لوگ سنجیدہ نہیں لیں گے ۔سو افراد نہیں سات سو افراد متاثر ہوئے ہیں ۔کون دہشت گرد ہیں۔ ؟ریڈ زون میں واقعہ ہوا ،میں پشاور جا رہا تھا مجھے روک لیا جاتا ہے مجھ سے شناختی کارڈ مانگا جاتا ہے ،کہا جاتا ہے ورنہ نہیں جا سکتے اس ملک میں خود کو دوسرے درجے کا شہری سمجھتا ہوں،سارے پختون پاکستان سے پیار کرتے ہیں ،مجھے آپ پالیسی بتائیں کہ وہ کیا ہے چیئرمین پی اے سی نے آرمی چیف سے پارلیمنٹ کو بریفنگ کا مطالبہ کر دیا میری چیکنگ ہوتی ہے ،افغانی تو ہر جگہ پھر رہے ہیں پاکستانیوں کو روکا جاتا ہے ،ان کے کارڈ بنائے جاتے ہیں ہمیں بتا دیں کہ ہمارے ساتھ آپ نے کیا کرنا ہے ، کیا ہمارے بچوں خواتین اور مردوں نے مرنا ہے ۔کے پی کے پولیس کی سب سے کم تنخواہیں ہیں ،کوئی اضافہ نہیں ہوتا ۔پنجاب میں کوئی شہید ہو تو کروڑوں ملتے ہیں ۔ہمارے سپاہی ہو دس لاکھ دیئے جاتے ہیں۔ ہمارا کلچر ختم کر کے رکھ دیا گیا ہے۔ قومی سلامتی کا اجلاس بلایا جائے ،ان سے پوچھیں کیا کرنا ہے افغانیوں کا مسئلہ حل کریں ،پورے ملک میں پھیلے ہوئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ایران میں افغانی کیمپوں میں مقیم ہیں۔ ڈار صاحب کہاں ہیں ،ڈالر کہاں گئے ،اسٹیٹ بنک گورنر نے دو سو پچھتر پر پہنچا دیا ہم سب سے زیادہ قربانی دیتے ہیں ،سب سے زیادہ وفادار بھی ہم ہیں ۔وزیراعظم سے گزارش ہے ایوان میں آکر پالیسی بیان دیں۔ اسلام اباد،کے پی پولیس اورا یف سی سب سے متاثر ہے ان کا خیال کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں