اسمگلروں کے نیٹ ورک کو غیر قانونی کاروبار کی اجازت نہیں دے سکتے، ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈ
اوتھل (انتخاب نیوز) پاکستان کوسٹ گارڈز کے ترجمان کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈزاپنی قانونی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے اس اسمگلنگ نیٹ ورک سے منسلک عناصر کے منفی پروپیگنڈے کو مکمل طور پر رد کرتاہے۔وفاقی حکومت نے پاکستان کوسٹ گارڈزکو ساحلی پٹی میں اسمگلنگ کی روک تھام کی ذمہ داری سونپی ہے۔ کچھ مفاد پرست عناصر پاکستان کوسٹ گارڈز کی اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے سر انجام دینے کی راہ میں رکاوٹ بنتے ہیں پاکستان کی ساحلی پٹی میں اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دے رہاہے اور مستقبل میں بھی دیتا رہے گا۔ کیونکہ اس سے ان کے غیر قانونی کا روباراور مفادات کو خطرہ ہے۔ اس غیر قانونی کاروبار اور ان سے منسلک افراد کی وجہ سے پاکستان کے قومی اثاثے اور ملکی معیشت کو کروڑوں کا نقصان پہنچ رہا ہے۔ اس لیے پاکستان کوسٹ گارڈز اپنی قانونی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے اس اسمگلنگ نیٹ ورک سے منسلک عناصر کے پروپیگنڈے کو مکمل طور پر رد کرتا ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کا ہر سپاہی قانونی کاروبار میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑ اہے اور تمام غیر قانونی کاروبا ر بشمول غیر ملکی سامان کی اسمگلنگ کی ہر گز اجازت نہیں دے گا۔ پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کااعادہ کرتاہے کہ اسمگلنگ اور منشیا ت کی روک تھام میں اپنی ذمہ داری مستقبل میں بھی احسن طریقے سے ادا کرتا رہے گا۔ کیوں کہ اسمگلنگ ایک ناسور ہے جس سے وطن عزیز کی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے لیکن پاکستان کوسٹ گارڈز ان کے مذموم عزائم خاک میں ملا دے گا۔


