چاغی کے قریب ڈاک ایریا سے ایک شخص کی لاش برآمد

چاغی (نامہ نگار) چاغی کے قریب ڈاک ایریا سے لاش برآمد۔ چاغی کے قریب ڈاک ایریا سے ایک شخص کی لاش برآمد، لاش کی شناخت پیرک ولد رئیس سکنہ کلی حاجی محمد نلاپ چاغی کے نام سے ہوئی، چاغی تھانے کے انچارج دفعدار گل شاہ نے کہا کہ لاش کے حوالے سے اطلاع ایک چرواہے نے دی جس کے بعد ہم لوگ جائے وقوعہ پر پہنچے، لاش کو آر ایچ سی چاغی منتقل کردیا گیا، لاش کی شناخت پیرک ولد رئیس خان کے نام سے ہوئی، مزید تفتیش چاغی انتظامیہ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں