سیکورٹی فورسز کا خفیہ اطلاعات پر آپریشن، ملتان سے داعش کا سرغنہ گرفتار

اسلام آباد (آئی این پی) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موصول خفیہ اطلاعات پر کامیاب آپریشن کے دوران ملتان میں داعش کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا ۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار مشتبہ افراد کا نام اسماعیل خلیل ہے، جو ملتان ریجن میں داعش کا سربراہ تھا۔ داعش کا کا رکن بیرون ملک نیٹ ورک سے جڑا تھا۔ گرفتار مشتبہ شخص سے اسلحہ، ڈیجیٹل ٹول اور اہم مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے یہ بھی بتایا کہ مذکورہ مشتبہ شخص ملتان میں تخریب کاری کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی سیکیورٹی حکام کے آپریشن کے دوران دو داعش اور دو القاعدہ کے تخریب کاروں کو ڈیرہ غازی خان اور رحیم یار خان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ تخریب کاروں کے خلاف ملتان سی ٹی ڈی اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تخریب کار اسماعیل ٹیلی گرام اور فیس بک کے ذریعے لوگوں کو تنظیم میں شمولیت کیلئے راغب کرتا تھا۔ تخریب کارمقامی فرد کی مدد سے ملتان میں کسی حساس جگہ کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ حساس شہر اور تنظیمی کارروائیوں کی وجہ سے ملتان کو فورتھ شیڈول شہروں میں شامل کیا گیا ہے۔ تخریب کار کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ 11جی (2)/7 ، 11 ای ای -4 سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں