نوشکی میں جامعہ مسجد سے ڈونکی پمپ، شمسی پلیٹ اور دیگر اشیا چوری، عوامی حلقوں میں تشویش
نوشکی (انتخاب نیوز) نوشکی میں چوروں نے مسجد کو بھی نہ بخشا۔ بڑھتے چوری واقعات سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی جامع سجد شمس واقع حمید کالونی کلی غریب آباد کے واٹر ڈونکی پمپ، شمسی پلیٹ ، سریا اور دیگر اشیا کو نامعلوم چوروں نے کل رات چوری کر کے لے گئے۔مسجد کے پیش امام نے پولیس تھانہ نوشکی کو چوری واردات کی اطلاع دیدی ۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ چوروں کیخلاف کاروائی کی جائےدن بدن چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔
Load/Hide Comments


