پی ایس ایل میچ سیکورٹی انتظامات، لوگوں کو بغیر ٹکٹ اور گاڑیوں کو اسٹیکر کے بغیر نہیں چھوڑا جائیگا، پولیس
کوئٹہ (انتخاب نیوز) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ کیپٹن(ر)غلام اظفر مہیسر نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ہونے والے پی ایس ایل کے نمائشی میچ کیلئے فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں، ٹکٹ کے بغیر کسی بھی شخص کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائیگی ، ٹکٹ پر جس گیٹ سے داخلے کی انٹری درج ہوگی اسی سے اندر جا سکتے ہیں، گاڑیوں کو بھی اسٹیکر کے بغیر اندر جانے نہیں دیا جائیگا، ان خیالات کاا ظہار انہوں نے جمعرات کو میچ کے موقع پر سیکورٹی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ کیپٹن(ر)زوہیب محسن اور دیگر ایس پیز اور آفیسران بھی موجود تھے ،ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا تھا کہ پولیس نے پی ایس ایل کے نمائشی میچ کے سلسلے میں سیکورٹی کے انتظامات کو یقینی بناتے ہوئے میچ کیلئے فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائیگی ٹکٹ پر لکھے گئے گیٹ سے ہی داخلے کی اجازت ہو گی اور ٹکٹ کے بغیر کسی بھی شخص کو گراﺅنڈ میں جانے نہیں دیا جائیگا، اور بغیر اسٹیکر کے کسی گاڑی کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی،عوام الناس کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ پانی کی بوتلیں اپنے ساتھ نہ لائیں، پاکستانی جھنڈے کے علاوہ کسی غیر ملکی یا سیاسی جھنڈے کو گراﺅنڈ میں لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔


