امپورٹڈ حکمران مہنگائی کا خاتمے کرکے عوام کو ریلیف دیں، کوئٹہ میں خواتین اور بچوں کا احتجاج
کوئٹہ (انتخاب نیوز) تحریک انصاف ضلع کوئٹہ ویمن ونگ کی صدر صفیہ کاکڑ کی قیادت میں جمعرات کو مہنگائی کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیامظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پرنعرے درج تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ویمن ونگ کوئٹہ کی صدر صفیہ کاکڑ نے کہا کہ موجودہ امپورٹڈ و نااہل حکومت نے پاکستان کے غریب اور متوسط طبقے سے جینے کا حق چھین لیا ہے آج ملک کے عوام بنیادی ضروریات زندگی، آٹا، گھی ، چینی ، ادویات وغیرہ خریدنے کی سکت نہیں رکھتے اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو لوگ اجتماعی خودکشی کرنے پر مجبور ہوجائینگے دس ماہ قبل پیٹرول کی قیمت 150 روپے تھی جواس وقت 250 روپے فی لیٹر اور ڈالر 180 روپے تھا اور آج 265 روپے پر پہنچ چکا ہے جسکی وجہ سے ضروریات زندگی کی تمام اشیا سینکڑوں گنا ان کی قیمتوں میں اضافہ ہو چکا ہے، کئی گنااضافے کے باوجود گیس اور بجلی کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود ناپید ہے ملک میں مہنگائی کی شرح 43 فیصد ھے جس نے 48 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے لیکن اس کے باوجود امپورٹڈ ، نااہل اور کرپٹ حکومت اپنی کرپشن کے کیسز ختم کرنے اور اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف عمل ہیںانہیں عوام کی مشکلات سے کوئی سروکار نہیں انہیں اپنے مفادات عزیز ہیں، جسکے خلاف ہم خواتین با امر مجبوری سراپا احتجاج ہےں،مظاہرین نے حکومت اور مہنگائی کیخلاف نعرہ بازی کی اور پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔


