آواران میں مہنگا پیٹرول اور ڈیزل فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی، متعدد پمپ سیل

آواران (انتخاب نیوز) ضلع آواران میں مہنگا پیٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر آواران نے ڈپٹی کمشنر آواران جمعہ داد خان کی ہدایات ہر عملدرآمد کرتے ہوئے آواران میں متعدد پیٹرول پمپس کو چیک کیا اور مہنگے داموں پیٹرول اور ڈیزل فی لیٹر فروخت کرنے پر کاروائی کی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کو عوام کی جانب سے شکایت ملی تھی کہ ضلع آواران میں پیٹرول پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل مہنگا فروخت کیا جارہا ہے جس پر کاروائی کی گئی اسسٹنٹ کمشنر آواران نے دوران کاروائی تیل مہنگا بیچنے پر پیٹرول پمپس کو سیل کرتے ہوئے عملے کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور انہیں حوالات میں بند کردیا گیا۔ اور ایرانی پیٹرول فی لیٹر 180 روپے مقرر کردیا گیا اپیٹرول پمپس مالکان کو ہدایت دی گئی کہ وہ مقرر کردہ نرخ سے زیادہ قیمت پر پیٹرول مہنگا فروخت نہ کریں اور عوام سے کہا گیا کہ وہ مقرکردہ فی لیٹر قیمت سے زیادہ ادائیگی نہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں