خضدار میں متعدد منی پٹرول پمپس سیل

خضدار(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر خضدار کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار کی کارروائی پیٹرول ایک دم مہنگا فروخت کرنے پر متعدد منی پیٹرول پمپس سیل تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر منی پیٹرول پمپس کے خلاف شکایات پر ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ر محمد الیاس کبزئی نے نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر خضدار کو کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کی اسسٹنٹ کمشنر خضدار میر محمد جان جمالدینی نے پیٹرول پمپس کا دورہ کرتے ہوئے قیمتوں کا جائزہ لیا جہاں 200 روپے پر پیٹرول فروخت کی جارہی تھی گرانفروشی کرنے کے جرم میں متعدد پیٹرول پمپس کو سیل کردیااسسٹنٹ کمشنر خضدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر خضدار نے گرانفروشی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی احکامات صادر فرمائے۔ دریں اثناءڈپٹی کمشنر خضدار نے کل اپنے آفس میں اس بابت ایک میٹنگ طلب کی ہیں تمام پیٹرول پمپ مالکان کل میٹنگ میں شرکت کریں تاکہ انکے لیے ایک ریٹ فکس کیا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں