جیونی میں پاکستان کوسٹ گارڑ کے قافلے پر دھماکہ، ایک اہلکارجاں بحق ،7 زخمی

گوادر(انتخاب نیوز) جیونی میں نامعلوم مسلح افراد کا پاکستان کوسٹ گارڑ کے قافلے پر دھماکہ اور فائرنگ،ایک اہلکار جاں بحق ، سات زخمی ہوگئے ،واقع جیونی کے علاقے دران میں پیش آیا ،تفصیلات کے مطابق جیونی کے علاقے دران میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستان کوسٹ گارڈ کے قافلے پر حملہ کردیا،پاکستان کوسٹ گارڈ کی کیو آرایف پر پہلے بارودی سرنگ سے دھماکہ کیا گیا پھر فائرنگ کی گئی زرائع کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے واقع جیونی کے علاقے دران میں پیش آیا، حملے میں کوسٹ گارڑ کا ایک اہلکار سمیر ثاقب جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگر سات اہلکار شدید زخمی ہوگئے زخمیوں میں سپاہی حوض وقار،محبوب،مدثر،سلیم،عرفان،جنید،طاہرشامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں