شیخ رشید کے ساتھ ساتھ عمران خان کیخلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے، قمر زمان کائرہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید کے ساتھ ساتھ عمران خان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں ہم ہر قسم کے اختلاف کے باوجود تخریب کاری کیخلاف اجلاسوں میں شرکت کرتے تھے، عمران خان کو بھی اپیکس کمیٹی میں آنا چاہیے تھا۔قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت پرتخریب کاروںسے تعلق کا الزام لگانے پر عمران خان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں مخالفت ہوتی ہے، نفرت نہیں، عمران مخالفت اور نفرت کا فرق بھلا بیٹھے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں