ایف آئی اے اسلام آباد کی کارروائی، خاتون کو آن لائن ہراساں کرنے پر ملزم گرفتار

اسلام آباد(انتخاب نیوز)ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو آن لائن ہراساں کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم مبین علی ولد ریاض احمد شکایت کنندہ کی بیٹی کو ہراساں کر رہا تھا جو کہ برطانیہ میں مقیم ہے۔ملزم نے سوشل میڈیا پر متاثرہ کی قابل اعتراض تصاویر شئیر کیں۔ملزم سال 2020 سے متاثرہ کو بلیک میل کر رہا تھا ۔ملزم مبین علی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ملزم ایبٹ آباد کارہائشی ہے۔ملزم کے زیر استعمال 3 موبائل فونز کو ضبط کر لیا گیا۔ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ 2016کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں