حب میں ایرانی تیل کو بھی پر لگ گئے، 240 روپے فی لیٹر فروخت ہونے لگا
لسبیلہ (انتخاب نیوز) حب میں ایرانی تیل کو بھی پرلگ گئے 1سو 80سے اچانک 2سو40 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا شہریوں میں غم و غصہ پاکستانی پیٹرول پر ٹیکس لگتا ہے مگر ایرانی پیٹرول پر کونسا ٹیکس لگ رہا ہے جو قیمتیں بڑھارہے ہیں حب انتظامیہ نوٹس لے شہری حلقوں کا مطالبہ۔ اس سلسلے میں وفاقی حکومت کی جانب سے گذشتہ دنوں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد حب میں ایرانی تیل کی قیمتوں کو بھی پرلگ گئے 1سو80روپے فی لیٹر سے2سو40روپے تک پہنچ گیا حالانکہ ایرانی تیل بغیر کسی قسم کے ٹیکس کے حب پہنچتا ہے اسکے باوجود غیرقانونی طریقے سے آنے والے ایرانی تیل کی قیمتوں میں اضافے پر حب کے شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے انہوں نے حب انتظامیہ سے اپیل کی ہے حب شہر میں ایرانی تیل فروخت کرنے والوں کو پابند کرے کہ وہ عوام کو لوٹنا بند کریں۔
Load/Hide Comments


