کوئٹہ میں دھماکا، متعدد زخمی
کوئٹہ (انتخاب نیوز)بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں گلستان روڈ کے قریب موسیٰ چیک پوسٹ پر دھماکا ہوا ہے۔دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی ہے۔کوئٹہ پولیس کے مطابق موسیٰ چیک پوسٹ پر دھماکے کی نوعیت فی الحال سامنے نہیں آسکی ہے۔ریسکیو ٹیمیں اور پولیس دھماکے کے مقام پر روانہ ہو گئی ہے۔
اپڈیٹ
گلستان روڈ کے قریب موسیٰ چیک پوسٹ پر دھماکے سے اب تک پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ٹیموں نے واقعے کے مقام پر پہنچنا شروع کر دیا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کا نمائشی میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔
Load/Hide Comments


