پی پی ایل بلوچستان میں بلوچ دشمن پالیسیوں کی پشت پر کھڑی ہے، ترجمان نیشنل پارٹی

نوکنڈی : نیشنل پارٹی تحصیل نوکنڈی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بولان مائننگ انٹرپرائزز بی ایم ای کمپنی کو پی پی ایل نے ایک مخصوص بلوچ دشمن لابی کے ذریعہ بلوچستان کے وسائل کولوٹنے اور افیسران کے رشتہ داروں وعزیزوں کونوازنے کی کھلی چھوٹ دیکر یہ ثابت کردیا کہ پی پی ایل بلوچستان میں صرف بلوچ وسائل لوٹنے کے ساتھ ساتھ غیربلوچ آفیسران کی اقرباءپروری اور بلوچ دشمن پالیسیوں کے پشت پر کھڑی ہے انہوں نے کہاکہ ضلع چاغی اور ضلع خضدار میں کام کرنے والے بی ایم ای کمپنی کے کوئٹہ میں قائم ہیڈ آفس میں ان اضلاع تو کجا کوئی بلوچ افیسر کانہ ہونا اور نوکنڈی سائیٹ اور فیروزآباد سائیٹ پر حال ہی میں بی ایم ای کے ریذیڈنٹ منیجر ڈاکٹرامجدعلی خان کے رشتہ داروں اور کے پی کے سے اہم پوسٹوں پر تعنیاتیوں سے یہ واضع پیغام بلوچستان کے لوگوں کودیا گیاکہ یہاں بلوچ کے لئے کوئی گنجائش نہیں دوسری جانب بی ایم ای کمپنی کے افیسران کی ملی بھگت سے ہزاروں ٹن مائن اوور ریکارڈ سے غائب ہونا بھی یہ ثابت کرتی ہے کہ ایک مخصوص لابی دونوں ہاتھوں سے اس کمپنی کے ذریعہ لوٹ مار میں مصروف ہیں سوشل سیکٹر میں اس کمپنی نے چاغی اور خضدار میں کوئی کام کیا نہ ہی یہاں لیبرز کو خطرناک کام کے لئے کوئی سیفٹی دیا گیا بلکہ سیفٹی لیبرمیس ودیگر بجٹ بھی افیسران ہڑپ کررہے ہیں انہوں نےکہاکہ بولان مائننگ انٹرپرائزز کے تعصب پرست اور بلوچ دشمن پالیسیوں کے خلاف ضلع چاغی کے تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کرکے احتجاجی تحریک یا عدالت سے رجوع کرنے کے لئے لائحہ عمل طے کی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں