ہری پور میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، پانچ افراد جاں بحق
ہری پور (انتخاب نیوز) کے پی کے ضلع ہری پور میں واقع بانڈی میرا جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق افسوسناک واقعے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور زخمیوں ولاشوں کو ٹراما سینٹر منتقل کیا، زخمیوں میں سے دو افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ایبٹ آباد منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق لاشوں وزخمیوں کی منتقلی کے بعد ٹراما سینٹر کا مرکزی گیٹ بند کردیا گیا ہے اور پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا ہے۔ریسکیوذرائع نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں باپ بیٹا اور دو بھائی شامل ہیں،جن میں عابد شاہ ، عباس شاہ ،ذوالقرنین شاہ ،مظہر شاہ شامل ہے جبکہ زخمیوں میں اشفاق شاہ ،کاظم شاہ ،نازک شاہ ،رحمت شاہ شامل ہے۔
Load/Hide Comments


