فلموں میں پاکستانیوں کو ہمیشہ تخریب کار یا خودکش بمبار دکھایا جاتا ہے، جمائمہ خان

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان نے کہا ہے کہ ٹی وی میں مسلمان کی مثبت تصویر بہت کم دکھائی جاتی ہے، پاکستانیوں کو ہمیشہ تخریب کار یا خودکش بمبار کے طور پر دکھایا جاتا ہے۔برطانوی فلم پروڈیوسر جمائمہ خان نے برطانوی نشریاتی ادارہ کے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ (What’s Love Got To Do With It) کسی حد تک ان کی ذاتی زندگی سے متاثر ہے، جب انہوں نے لاہور میں اپنی سابق شوہر عمران خان کی ساتھ 10 سال گزارے۔انہوں نے اپنی فلم پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ فلم میں اسلاموفوبیا جیسے اہم مسئلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔49 سالہ جمائمہ خان نے کہا کہ ٹی وی میں مسلمان کی مثبت تصویر بہت کم دکھائی جاتی ہے، پاکستانیوں کو ہمیشہ تخریب کار یہ خودکش بمبار کے طور پر دکھایا جاتا ہے۔عمران خان کی سابق اہلیہ نے بتایا کہ نے بتایا کہ میرے بیٹوں کا انگریزی نام نہ ہونے کی وجہ سے ایئرپورٹ پر ان سے غیر معمولی پوچھ گچھ کی جاتی ہے۔انہوںنے کہاکہ جب وہ سفر کیلئے ائیرپورٹ جاتے ہیں تو پرواز پر بیٹھنے قبل کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے، تاہم مجھ سے پوچھ گچھ نہیں ہوتی۔برطانوی فلم پروڈیوسر جمائمہ خان نے بتایا کہ ایسی فلم بنانا بہت مشکل ہے جہاں امریکا میں اچھے مسلمان ہوں، میرے خیال میں اسلامو فوبیا ایک حقیقی مسئلہ ہے،اسلامو فوبیا، نسل پرستی جتنا بڑا مسئلہ ہے۔جمائمہ خان کی فلم(What’s Love Got To Do With It)چوبیس فروری کو برطانیہ کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں