خیبر پختونخوا کورونا فنڈز میں اربوں روپے کی خورد برد کی تحقیقات شروع

پشاور (انتخاب نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے خیبر پختونخوا کے کورونا فنڈز میں مبینہ طور پر اربوں روپے کی خورد برد کے کیس میں تحقیقات شروع کردیں۔ نیب نے کورونا فنڈز میں اربوں روپے کی خورد برد سے متعلق کیس میں سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سروسز ڈاکٹر شاہینہ کا بیان ریکارڈ کرلیا۔ اس سے پہلے نیب سابق صوبائی وزیر صحت ارسلان خان کے پرسنل اسسٹنٹ کا بیان بھی ریکارڈ کیا تھا۔ یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کے کورونا فنڈز میں کورونا ٹیسٹ، حفاظتی کٹس، دواو¿ں اور مشینری و آلات کی خریداری میں کرپشن کے الزامات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں