کراچی، نجی تقریب کیلئے چڑیاگھر کی بندش،حکومت سندھ نے نوٹس لے لیا

کراچی (انتخاب نیوز) سندھ حکومت نے 3 فروری کو ایک نجی تقریب کی خاطر ایک سینئر سرکاری اہلکار کے کہنے پر کراچی کے چڑیا گھر کے نام سے معروف زولوجیکل گارڈن کی جزوی طور پر بندش کا نوٹس لے لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نجم شاہ اور ان کے اہل خانہ نے سرکاری مقامات پر نجی تقریبات پر لگائی گئی پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی بیٹی کی سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا تھا۔سندھ کے چیف سیکرٹری ڈاکٹر سہیل احمد راجپوت نے میڈیا کو کو بتایا کہ چڑیا گھر کے انتظامی ادارے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے حقائق جاننے کے لیے چڑیا گھر کی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی ہے۔چڑیا گھر کے ذرائع نے بتایا کہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے چڑیا گھر کے مغل گارڈن کو عوام کے لیے بند کرنے کا حکم دیا تھا تاکہ ان کا خاندان نجی تقریب کی میزبانی کر سکے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی چڑیا گھر میں لوگوں کا سالگرہ منانا معمول کی بات ہے لیکن اس کے لیے عام لوگوں یا آنے والوں کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں