پشاور پولیس لائنز دھماکہ، حملہ آور کے سر کے بال ڈی این اے سے میچ کرگئے

پشاور (انتخاب نیوز) خیبرپختونخوا کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس معظم جاہ انصاری نے تصدیق کی ہے کہ پولیس لائنز دھماکے کا کیس ٹریس ہوگیا اور ہیلمٹ سے ملنے والے سر کے بال حملہ آور کے ڈین این اے سے میچ کرگئے۔ آئی جی کے پی نے بتایا کہ حتمی طور پر کہہ سکتا ہوں دھماکا خودکش بمبار نے کیا، خودکش بمبار تیسری یا چوتھی صف میں بیٹھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ خودکش حملہ آور کے سرکو باڈی سے دوبارہ جوڑا گیا، ٹی این ٹی سمیت ہائی ایکسپولسیو دھماکا خیزمواد استعمال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں