بجلی کی قیمت میں ڈیڑھ سے 2 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان

اسلام آباد:بجلی کی قیمت میں ڈیڑھ سے 2 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے جس سے عوام پر 162 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں ڈیڑھ سے 2 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اگر بجلی کی قیمتوں میں یہ اضافہ ہو گیا تو مہنگائی کی چکی میں پھنسے عوام پر 162 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑ جائے گا۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی آئندہ ماہ تین جون کو اس اہم معاملے پر سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا۔ بجلی کمپنیوں نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹکی مد میں درخواستیں دائر کر دی ہیں۔ ان میں اکتوبر سے دسمبر 2019 کیلئے 73 ارب روپے سے زائد اور جنوری سے مارچ 2020 کیلئے 89 ارب روپے سے زائد وصولی کی درخواست کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں