اوتھل میں یورپی یونین کے تعاون سے آٹھ روزہ تربیت برائے زرعی کاروبار کی اختتامی تقریب
اوتھل (انتخاب نیوز) حکومت پاکستان سمیڈا اور انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر کے زیر اہتمام یورپی یونین کے تعاون سے آٹھ روزہ تربیت برائے زرعی کاروبار کی اختتامی تقریب سرکٹ ہاو¿س اوتھل میں منعقد کی گئی۔تقریب میں سمیڈا سے حفیظ اللہ ، فیلڈ آفیسر روبینہ باجوئی گریسپ پروجیکٹ پارٹنر شپ ادارے ایف اے او سے خلیل رونجھہ، بی آر ایس پی سے فراز امیر،ای سی آئی کے ٹرینر افتخار علی میمن اور فہیم احمد و دیگر نے شر کت کی۔ تقریب سے سمیڈا حفیظ اللہ، روبینہ باجوئی اور پارٹنرز ادارے کے نمائندوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمیڈا کے اس احسن اقدام کو سراہتے ہیں جو لسبیلہ کے عوام کے لئے آٹھ روزہ ایگری بزنس مینجمنٹ اور مارکیٹنگ کے حوالے سے تربیتی پروگرام منعقد کروایا گیا۔جہاں آٹھ روزہ ٹریننگ کے شرکاہ کو انکے مہارتیں اور صلاحیتیں اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ انکو زرعی اور لائیواسٹاک کے ویلیو چین کا تصور، طریقہ کار، مارکیٹ مارکیٹنگ کے تصورات، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، مارکیٹنگ کا منصوبہ اور جدید دور کے ٹیکنالوجی سے مستفید کے متعلق ٹریننگ دیا گیا۔تقریب کے آخر میں ٹرینیز اور مہمانان کو شیلڈ اور اسناد سے نو ازہ گیا۔سمیڈا ٹیم کی جانب سے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مراد خان کاسی کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔


