ترکی، شام میں زلزلہ سے اموات و تباہی کے مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں،شہباز شریف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکی اور شام میں تباہ کن زلزلے کے 24 گھنٹے بعد اموات اور تباہی کے مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بڑے پیمانے پر انسانی المیہ دلی دکھ اور صدمے کا باعث ہے۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ یکجہتی اور بروقت امداد سے دکھی انسانیت کی مدد کرنی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں