کوئٹہ سے لاپتہ رحیم زہری اور ان کی اہلیہ کو بازیاب کیا جائے، وی بی ایم پی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی ریسرچ کوآرڈینٹر حوران بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے گشکوری ٹاﺅن بشیر چوک سے محمد رحیم زہری ، ان کی اہلیہ، ان کے دو معصوم بچوں اور ان کی والدہ کی جبری گمشدگی قابل مذمت ہے۔ گزشتہ روز رحیم زہری کی والدہ اور ان کے بچوں کو چھوڑ دیا گیا جبکہ رحیم زہری اور ان کی اہلیہ تاحال لاپتہ ہیں۔ انہوں نے مقتدر حلقوں سے مطالبہ کیا کہ رحیم زہری اور ان کی اہلیہ کو بازیاب کرکے اہلخانہ کو ذہنی اذیت سے نجات دلائی جائے۔
Load/Hide Comments