لکی مروت، سیکیورٹی فورسزو پولیس کا مشترکہ آپریشن ،12 عسکریت پسند ہلاک

لکی مروت(مانیٹرنگ ڈیسک)سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں 12 تخریب کار ہلاک ہو گئے۔ ضلع لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا اور مقابلے میں 12 تخریب کاروں کو ہلاک کردیا اور پولیس پر حملوں میں ملوث اظہر الدین گروپ کا خاتمہ کردیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہتخریب کار گروپ لکی مروت سے ٹانک کی جانب جا رہا تھا، اس گروپ نے 16 دسمبر 2022 کو موبائل پر حملہ کر کے 6 اہلکاروں کو قتل کیا، اسی گروپ نے 20 اگست 2022 کو لکی مروت شہر میں اے ایس آئی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں