پی ایس ایل8 کی نئی ٹرافی کی رونمائی کل ہو گی

کراچی(انتخاب نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے نئی ٹرافی متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے آغاز سے قبل 9 فروری کو ٹرافی کی رونمائی کیلئے شالیمار باغ لاہور کا انتخاب کیا گیا ہے، پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی ٹرافی کی نقاب کشائی کریں گے۔تقریب میں پی ایس ایل میں شریک تمام ٹیموں کے فرنچائزرز کو بھی موعو کیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ 25 قیراط سونے کے استعمال کے ساتھ نئی ٹرافی پہلے سے زیادہ دیدہ زیب تیار کی گئی ہے جبکہ سیزن سیون میں استعمال کی گئی ٹرافی دوبارہ نہیں پیش کی جائے گی اور یہ دفاعی چیمپئن لاہور قلندر کے پاس ہی رہے گی۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا آغاز 13 فروری سے ملتان میں ہوگا جبکہ 19 مارچ کو ایونٹ کا فائنل کھیلا جائے گا۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 8 کیلئے کمنٹیٹرز اور پریزینٹرز کے ناموں کا اعلان کردیا، سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا نام شامل نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں