سابقہ فاٹا کو گزشتہ 10 دس سال میں دیے گئے 417 ارب روپے کی تحقیقات کا فیصلہ

پشاور (انتخاب نیوز) سانحہ پولیس لائنز پشاور کے پیش نظر وفاقی حکومت نے سابقہ فاٹا کو گزشتہ 10 سال میں دیے گئے 417 ارب روپے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کو دیے گئے 417 ارب روپے کا فنانشل اور پرفارمنس آڈٹ کیا جائے گا، وزیراعظم نے وزارت خزانہ کو 417 ارب روپے کی تحقیقات کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سانحہ پولیس لائنز پشاور کے پیش نظر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلا کر اہم فیصلے کیے جائیں گے، عسکری قیادت سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کو ان کیمرہ بریفنگ دلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر نظر ثانی اور پلان کو مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، ملک میں جاری سیاسی انتشار کو ختم کرنے کیلئے بھی ٹھوس اقدامات کا فیصلہ ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کو ضرب عضب آپریشن کی مد میں 100 ارب روپے سالانہ جاری ہوئے، رقم وفاقی حکومت کی جانب سے ساڑھے تین سال تک کے پی حکومت کو فراہم کی جاتی رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں