ویلنٹائن ڈے گائے کو گلے لگا کر منائیں، بھارتی حکومت کی عوام سے اپیل

نئی دہلی:بھارتی حکومت نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ 14فروری کو ویلنٹائن ڈے کو بطور کا ہگ ڈے کے طور پر منائیں۔عوام سے اپیل اینیمل ویلفیئر بورڈ کی جانب سے کی گئی ہے اور اس کی وجہ یہ بتائی گئی کہ بھارتی معاشرے میں مغربی طرز معاشرت و کلچر کو کم کرنا ہے۔اپیل میں کہا گیا کہ گائے بھارتی کلچر اور معیشت کا حصہ ہے لہذا وہ تمام افراد جو گائے سے محبت کرتے ہیں، 14فروری کو گائے کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے اسے گلے سے لگائیں۔اینیمل ویلفیئر بورڈ کی جانب سے کی جانے والی اپیل سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر موضوع بحث بن گئی ہے اور لوگ طرح طرح کے تبصرے کرتے ہوئے اپنی آرا پیش کر رہے ہیں۔بھارت کے معروف صحافی بوبنز ابراہام نے حکومتی اپیل پر تبصرہ کرتے ہوئے استفسار کیا کہ گائے کو یہ کیسے بتایا جائے گا کہ ہم اسے گلے لگانے آرہے ہیں؟ اور پھر یہ کیسے معلوم ہو گا کہ اس میں گائے کی مرضی و رضامندی بھی شامل ہے یا نہیں؟

اپنا تبصرہ بھیجیں